لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے 2 خواتین اور 2 بچے جاں بحق

29  جنوری‬‮  2022

لاہور کے علاقے مومن پورہ میں مکان کی چھت گرنے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لاہور کے علاقے مومن پورہ میں مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے دو خواتین اور دو کمسن بچے جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق مومن پورہ میں مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر45 سالہ بیگم بی بی، 30 سالہ روبی، ایک سالہ طیب اور ایک ماہ کی عنایہ جاں بحق ہو گئیں۔ریسکیو ٹیم نے ایک سالہ بچے کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved