وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چین کی طرح ہم بھی اپنے لوگوں کو غربت سے نکالنا چاہتے ہیں، یہ ضرورت کے وقت ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے چینی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان بہترین تعلقات ہیں اور آئندہ ہفتے چین کا دورہ کر رہا ہوں۔ دورہ چین ہمیشہ باعث خوشی رہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ چین نے چالیس سال میں ستر کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا ہم بھی یہی رول ماڈل اپنا کر اپنے لوگوں کو غربت سے نکالنا چاہتے ہیں۔ کیونکہ میری بھی خواہش یہی ہے کہ پاکستان میں غربت کم ہو۔
عمران خان نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان بہترین منصوبہ ہے جو پاکستان اورچین کو قریب لایا۔ چین سے ستر سالہ پرانے اور قریبی تعلقات ہیں۔ چین نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا اور وقت گزرنے کے ساتھ پاک چین تعلقات مذید مستحکم ہوئے۔انھوں نے انٹرویو میں کہا کہ میں چین کے دورے کا منتظر ہوں۔عالمی وبا کے تناظر میں دیکھا جائے تو دیگر شعبوں کی طرح کھیل بھی بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ میں نے کوئی اولمپکس نہیں دیکھی لیکن چین میں اولمپکس دیکھنا چاہتا ہوں۔وزیراعظم نے انٹرویو میں کہا کہ گلگت بلتستان اسکینگ کے لیے بہترین جگہ ہے۔ خیبرپختون خواہ میں گلگت سمیت اور بھی علاقے ہیں جو کھیلوں کے لیے بہترین ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ شاہراہِ قرارم بنتے ہوئے دشوار گزار راستوں پرکام ہوتا رہا اور اس کی تعمیر میں چینی شہریوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہم معیشت کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔ جب تک دولت نہیں بڑھتی غربت کم نہیں کی جا سکتی بد قسمتی سی معیشت پر ماضی میں توجہ نہیں دی گئی۔