روس کے ساتھ تنازع کو لیکر افراتفری پھیلانے پر یوکرائن نے مغربی ممالک کو خبردار کر دیا

29  جنوری‬‮  2022

یوکرائن کے صدر نے مغربی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ یوکرائن اور روس کے تنازع پر افراتفری پھیلانے سے باز رہیں۔

تفصیلات کے مطابق یوکرائن کے صدر ولادی میر زیلی نسکی نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کی خبروں نے یوکرائن کی معیشت کوخطرے سے دوچار کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چند مغربی ممالک کے رہنما ایسے بیانات دے رہے ہیں کہ  کل جنگ شروع ہوجائے گی۔ ایسے افراتفری اورگھبراہٹ پھیلانے والے بیانات ہماری معیشت کو بہت مہنگے پڑ رہے ہیں، میر زیلی کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی عدم استحکام  بھی یوکرائن کیلئے بڑا خطرہ ہے۔

یوکرائنی صدر نے امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے اپنے سفارتکاروں کو واپس بلانے کے عمل پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سفارت کارتو کپتان کی طرح ہوتے ہیں جنہیں ڈوبتے ہوئے جہاز میں سب سے آخر میں نکلنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرائن ٹائی ٹینک نہیں ہے جو ڈوب رہا ہو، اس لئے سفارتکاروں کو واپس بلانا انتہائی غیر ضروری فیصلہ ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے یوکرائن سے اپنے سفارتی عملے اور شہریوں کا انخلا کرنا شروع کر دیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری رضاکارانہ طور پر وطن واپسی شروع کر دیں، کیونکہ جلد روس کے یوکرائن پر ممکنہ حملے کے بعد وہاں سے بڑے پیمانے پر شہریوں کا انخلا ناممکن ہو جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved