ویانا مذاکرات صرف ایک غلطی ہے، ایران پر کسی بھی وقت حملہ کر سکتے ہیں، اسرائیل

29  جنوری‬‮  2022

اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کہا ہے کہ ویانا مذاکرات ایک غلطی ہے، ہم ایران کے خلاف کاروائی کیلئے آزاد ہیں۔

نفتالی بینیٹ کا اسرائیلی میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارا ملک ایران کے خلاف مسلسل حالت جنگ میں ہے۔ ہم نے مشرق وسطیٰ میں ایرانی مفادات اور اس کی ملیشیاء کا گھیراؤ کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم  ایران کو کمزور کرنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔ ہم نے ایران اور اس کی ملیشیاؤں کو کمزور کرنے کیلئے شام پر  اپنے فضائی حملوں کو تیز کر دیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ویانا میں ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے جوہری مذاکرات ایک غلطی ہیں۔ ان مذاکرات کے نتیجے میں ہونے والا کوئی بھی معاہدہ ہمیں ایران پر حملے سے نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایران پر حملے کیلئے ہی اپنی فوج اور عسکری صلاحیتوں میں اضافے پر اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل ابتدا سے ہی ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری مذاکرات کا مخالف ہے، اسرائیلی وزیراعظم نے گزشتہ برس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران عالمی طاقتوں کو مذاکرات میں الجھا کے صرف وقت گزارنا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کیلئے جب بھی ریڈ لائن کراس کی تو اس کے خلاف فیصلہ کن فوجی کاروائی کی جائے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved