مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی، مزید 5 کشمیری نوجوان شہید

30  جنوری‬‮  2022

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے پلوامہ اور بڈگام میں 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔کے ایم ایس کے مطابق پلوامہ کے علاقے نائیر میں 4 جبکہ بڈگام کے علاقے چرار شریف میں ایک کشمیری کو شہید کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی فوج نے پانچوں نوجوانوں کو محاصرے کی آڑ میں شہید کیا، علاقوں کے راستے بند، موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی۔
خیا ل رہے کہ چند روز کے دوران قابض بھارتی فورسز کی جانب سے جموں کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشنز میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور بھارتی فورسز کی جانب سے 10 سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 2021 کے دوران بھی بھارتی ظلم و ستم اپنے عروج پر رہا۔ ایک برس میں 210 کشمیری نوجوانوں نے قابض فوج کے ہاتھوں جام شہادت نوش کیا۔ایک برس کے دوران شہید ہونے والے 210 افراد میں 5 خواتین اور 5 کم عمر بچے بھے شامل تھے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس قابض بھارتی فوج نے جعلی مقابلوں اور دوران حراست 65 نوجوانوں کو قتل کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved