شمالی کوریا کا طاقتور اورسب سے زیادہ فاصلے پر مار کرنے والے میزائل کا تجربہ

30  جنوری‬‮  2022

شمالی کوریا نے 2017 کے بعد سب سے زیادہ فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

جنوبی کوریا اور جاپان نے شمالی کوریا کی جانب سے ایک اور میزائل تجربے کا دعویٰ کیا ہے۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے صوبہ جگانگ سے میزائل داغا گیا ہے جس کا ہدف کھلے سمندر میں تھا۔

اس کے علاوہ جاپان کی کابینہ کے چیف سیکریٹری ہیرو کازو متسونو نے بتایا کہ شمالی کوریا کی جانب سے داغا گیا میزائل 30 منٹ تک فضا میں رہا اور 800 کلو میٹر دور سمندر میں گرا۔

جنوبی کوریا کی قومی سلامتی کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا نے جس میزائل کا تجربہ کیا ہے کہ درمیانے فاصلے پر مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے۔جاپان اور جنوبی کوریا کے دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے 2017 کے بعد پہلی بار اس قدر زیادہ فاصلے پر مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

امریکی فوج کی بحر ہند و بحرالکاہل کمانڈ نے شمالی کوریا کو مزید عدم استحکام پیدا کرنے والی کارروائیوں سے باز رہنے کی تنبیہہ کی ہے۔2022 کے پہلے ہی مہینے شمالی کوریا نے 7 میزائل تجربے کئے ہیں، ان میں ہائپر سونک میزائل بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز ہی میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے ملک کی فوجی صلاحیت اور میزائل ٹیکنالوجی میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved