ملالہ یوسفزئی کے شوہر عصر ملک نے ان کے سامنے ہاتھ جوڑ لیے

30  جنوری‬‮  2022

ملالہ یوسفزئی نے شوہر عصر ملک کے ساتھ دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستانی پویلین کا  دورہ کیا، وہاں پر عصر ملک کو ملالہ کے آگے ہاتھ جوڑتے جھک کر ہنستے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسفزئی نے شوہر عصر ملک کے ساتھ دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستانی پویلین کا  دورہ کیا۔ اسی دوران ملالہ نے اپنے شوہر عصر ملک کے ساتھ ایک گیم بھی کھیلا جس میں اُنہوں نے شوہر کو شکست دی۔ ملالہ نے شوہر عصر ملک کو ٹک ٹیک ٹو میں شکست دی، تصاویر میں عصر ملک کو ملالہ کے آگے ہاتھ جوڑتے جھک کر ہنستے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے جبکہ وہاں موجود گلوکار شہزاد رائے بھی مسکرا رہے ہیں۔

دبئی ایکسپو کے دورے کے دوران ملالہ کے ساتھ سماجی کارکن اور ملالہ فنڈ کے پارٹنر شہزاد رائے بھی تھے، دورے کے دوران ملالہ نے پاکستانی کینیڈین آرٹسٹ شاہد رسام کا تیار کردہ دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک کا نسخہ بھی دیکھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved