طالبان کا خوف،بھارت نے افغانستان کیلئے اجلا س طلب کر لیا، پاکستان اور چین کو بھی دعوت

19  اکتوبر‬‮  2021

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان کی سیکیورٹی صوتحال سے بھارت کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں، اس لئے بھارتی حکومت نے پاکستان، چین، روس اور تاجکستان کے مشیران قومی سلامتی پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیو دہلی کو کابل کی سیکیورٹی صورتحال پر شدید خطرات لاحق ہیں، جس پر گفتگو اور لائحہ عمل کیلئے بھارتی حکام کچھ عرصے سے اعلیٰ سطحی کانفرنس کے اہتمام کی تیاری کر رہے تھے۔ بھارتی جریدے  ہندوستان ٹائمز کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ اس اعلیٰ سطحی کانفرنس میں شرکت کیلئے متعلقہ ممالک کو دعوت نامے بھی بھیجے جا چکے ہیں، یہ کانفرنس اگلے ماہ یعنی نومبر کی 10 سے 11 تاریخ کو ہو گی، جس میں پاکستان کے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ اگر معید یوسف کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت آتے ہیں تو  موجودہ دور حکومت کے کسی اعلیٰ سطحی رکن کا بھارت کا پہلا دورہ ہو گا۔

بھارت یہ کانفرنس کیوں کر رہا ہے؟

جرمن جریدے ڈی ڈبلیو کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی آمد کے بعد سے بھارت افغانستان کے معاملے میں الگ تھلگ سا پڑ گيا ہے اور اب اس کی کوشش یہ ہے کہ کسی طرح وہ بھی افغانستان پر ہونے والی بات چیت میں اپنی ایک نشست مخصوص کر لے۔

بھارتی اخبار دی انڈین ایکسپریس نے ایک اعلی حکومتی افسر کے حوالے سے لکھا ہے کہ بھارت کو شدید قسم کے سکیورٹی خطرات کا خدشہ لاحق ہے اور وہ کسی بھی حال میں اس سے تحفظ کا خواہاں ہے۔ جب آپ میز پر نہیں ہوتے تو آپ مینو میں ہوتے ہیں،  اور یہ کانفرنس میز کو ترتیب سے لگانے، میز پر رہنے اور اس کے ایجنڈے کا فیصلہ کرنے کی بھارتی کوشش ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved