تاحیات نااہلی کے خلاف آئینی درخواست سے میرا کوئی تعلق نہیں، جہانگیر ترین

30  جنوری‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ تاحیات نااہلی کے خاتمے کیلئے دی گئی درخواست سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔

خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے عبدالسلام آفریدی کے ہمراہ مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ تاحیات نااہلی کے خاتمے کیلئے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیس پاکستان سپریم کورٹ بار نے دائر کیا ہے، ان کا یہ موقف ہے کہ کسی کو تاحیات نااہل کرنا انصاف کے منافی ہے۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ نہ میں اس کیس میں فریق ہوں اور نہ ہی یہ درخواست دائر کرنے کیلئے مجھ سے مشورہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے چند روز قبل تاحیات نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ اس درخواست سے یہی تاثر لیا جا رہا ہے کہ درپردہ نوازشریف اور جہانگیر ترین کو دوبارہ سے پارلیمانی سیاست میں لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved