ملک بھر کے ریلوے سٹیشنز پر دہشت گردی کا خطرہ، گداگروں کے پلیٹ فارم میں داخلے پر پابندی عائد

30  جنوری‬‮  2022

آئی جی ریلوے پولیس فیصل شاہکار نے ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر ملک بھر میں تمام بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر گداگروں کا داخلہ بند کرنے اور حفاظتی اقدامات مزیدسخت کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی ریلوے پولیس فیصل شاہکار نے تمام ایس پیز کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں وزارت داخلہ کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر تمام بڑے ریلوے اسٹیشنوں لاہور، کراچی، راولپنڈی، کوئٹہ، سکھر، پشاور اور ملتان ریلوے سٹیشن سمیت دیگر اہم سٹیشنوں کی حدود میں سیکورٹی کے حوالے سے کسی بھی گداگر مرد، خواتین اور بچوں کا مکمل طور پر داخلہ بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آئی جی نے کہا کہ کسی بھی گداگر کو ریلوے پلیٹ فارم پر جانے کی اجازت نہ دی جائے،  ریلوے اسٹیشن کے داخلی  اور خارجی راستوں کو مکمل طور پر کلیئر رکھا جائے، ڈراپ لائن اور مسافروں کو لینے آنے والے افراد کومقررہ کردہ لائنوں میں رکھا جائے، تاکہ مجموعی نظم وضبط سے کسی غیر معمولی سرگرمی پر نظر رکھی جا سکے۔

آئی جی ریلوے پولیس نے لیڈیز پولیس کمانڈوز کو ریلوے پلیٹ فارم پر خواتین اور بچوں کے سامان کی میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے چیکنگ کرنے اور کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد سے پلیٹ فارموں پر مشکوک سامان اور افراد پر نظر رکھنے کی ہدایت دی  ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved