اسرائیل کے صدر پہلے سرکاری دورے پرمتحدہ عرب امارات پہنچ گئے

30  جنوری‬‮  2022

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ اہلیہ کے ہمراہ متحدہ عرب امارات پہنچ گئےہیں، جہاں وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد النہیان نےان کا استقبال کیا۔

اسرائیلی صدر کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا دورہ ہے۔ دورے کا مقصد اسرائیل اور  متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات مضبوط بنانا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی صدر 2 روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں۔ کسی بھی اسرائیلی صدر کا متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا دورہ ہے۔

اسرائیلی صدر کے مطابق وہ ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زائد کی ذاتی دعوت پر امارات کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ سرکاری دورے کے دوران اسرائیلی صدر ولی عہد کے علاوہ دبئی کے حکمراں محمد بن راشد المکتوم سے بھی ملاقات کریں گے۔

دو روز قبل اسرائیلی صدر کا اپنے بیان میں کہنا تھا  کہ مجھے یہ اعزاز نصیب ہوا ہے کہ میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے والا پہلا اسرائیلی صدر بن کر تاریخ رقم کروں گا، ہم ایک نئے مشترکہ مستقبل کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے بھی متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا، اور وہ امارات کا دورہ کرنے والے پہلے اسرائیلی سربراہ بن گئے تھے۔

یہ بھی یاد رہے کہ دہائیوں کے تنازع کے بعد متحدہ عرب امارات نے ستمبر 2020ء میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد دونوں ممالک میں سفارتی تعلقات قائم ہو گئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved