پلس کنسلٹنٹ نے عوام کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کر دیا ہے،جس میں عوام سے سیاسی ،معاشی حالات کے بارے میں سوال پوچھے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی 70 فیصد عوام نے ملکی معاشی سمت پر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔
پلس کنسلٹنٹ نے عوام کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کر دیا ہے جس میں 70فیصد پاکستانیوں نے ملکی معاشی سمت پر پریشانی کا اظہار کیا اور معاشی سمت کو غلط بھی کہا جبکہ 26فیصد نے معاشی سمت کو درست قرار دیا۔
سروے میں ملک کی مجموعی سمت سے بھی 69 فیصد پاکستانی غیر مطمئن نظر آئے جبکہ ملکی سیاسی سمت پر بھی 66فیصد پاکستانیوں نے اعتراض کیا اور اسے غلط قرار دیا البتہ 29فیصد نے سیاسی سمت کو درست جانا۔
سروے میں تمام پریشانیوں کے باوجود رواں برس 50 فیصد پاکستانی بہتری کے لیے پُرامید نظر آئے جبکہ 19فیصدنے نئے سال میں مزید خرابی کا خدشہ ظاہر کیا۔
کتنے فیصد پاکستانیوں نےسیاسی ،معاشی سمت کو درست قرار دیا،عوام کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری
31
جنوری 2022
![](http://sabirshakir.com/wp-content/uploads/2022/01/سیاسی.jpg)