دلیر مہندی نے عید میلاد النبی ﷺ پر خوبصورت کلام جاری کردیا

19  اکتوبر‬‮  2021

عشق ہو جائے  کسی سے کوئی چارہ تو نہیں

صرف مسلمانوں کو محمد ﷺ پہ اجارہ تو نہیں

یہ دلیر مہندی کی جانب سے عید میلاد النبی ﷺ پر پیش کئے گئےنذرانہ عقیدت کے ابتدائی کلمات ہیں۔

بھارتی فلموں میں بھنگڑا گیت گانے کیلئے مشہور گلوکار دلیر مہندی کو پاکستان میں بھی بہت پسند کیا جاتا ہے، ان کی طرف سے نبی ﷺ کی خدمت میں پیش کئے گئے کلام کو پاکستان میں بھی بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

دلیر مہندی بھارتی گلوکار میکا سنگھ کے بڑے بھائی ہیں، جیسے انہوں نے عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر اپنا کلام جاری کیا ہے اسی طرح وہ مختلف موقعوں پر صوفیانہ کلام بھی جاری کرتے رہتے ہیں۔ یہی وجہ سے پاکستان سمیت اعتدال پسند لوگ ان کے مذہبی ہم آہنگی کے جذبے کی تعریف کرتے ہیں۔دلیر مہندی نے یوٹیوب پر جاری کئے گئےکلام کو انسٹا گرام پر بھی شیئر کیا اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید میلادالنبی ﷺ کی مبارکباد پیش کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved