طالبان سابق حکومت کے 100 سے زائد افراد کو قتل کر چکے ہیں، اقوام متحدہ کا بڑا انکشاف

31  جنوری‬‮  2022

اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے سابق حکومت کے افراد، سیکیورٹی فورسز اور بین الاقوامی افواج کے ساتھ کام کرنے والے 100 سے زائد افراد کو قتل کر دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 15 اگست 2021ء کو طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد سے افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کواس طرح کی ہلاکتوں کی 100 سے زیادہ رپورٹیں موصول ہوچکی ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ حکومت کے سابق اراکین، سیکیورٹی فورسز اور بین الاقوامی فوجی دستوں کے ساتھ کام کرنے والوں کیلئے عام معافی کے اعلانات کے باوجود اقوام متحدہ  کو ان افراد کے قتل، جبری گمشدگیوں اور دیگر خلاف ورزیوں کی مستند خبریں موصول ہو رہی ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ان 100 سے زائد ہلاکتوں میں سے دو تہائی سے زائد افراد  ماورائے عدالت قتل کئے گئے، جو افغانستان کی موجودہ حکومت یا ان سے وابستہ اتحادی افراد نے کئے ہیں۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ افغانستان کا پورا سماجی اور معاشی نظام گراوٹ کا شکار ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved