کالعدم ٹی ٹی پی کی اندرونی لڑائی شدت اختیار کر گئی، پاکستان کومطلوب کمانڈر رفیع اللہ ہلاک

31  جنوری‬‮  2022

کالعدم ٹی ٹی پی میں پیسے کے اختیارات اور عہدوں کی تقسیم پر ہونے والی لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے، جس کے باعث پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر رفیع اللہ افغانستان میں ہلاک ہو گیا ہے۔

دہشت گرد رفیع اللہ این ڈی ایس، داعش اور بلوچ دہشتگرد تنظیموں کی پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں کیلئے معاونت کررہا تھا اور اس نے اپنےکئی کوڈ نام رکھے ہوئے تھے جن میں وہاب، ڈاکٹر اور احمد عبداللہ شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تربیت یافتہ خود کش بمباروں کی ہ معاونت اور انہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا رفیع اللہ کا کام تھا۔  ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد رفیع اللہ سول ہسپتال کوئٹہ اور اسلام آباد سرینا ہوٹل پر خود کش بمباروں کو پہنچانے کا بھی سہولت کار تھا۔

علاوہ ازیں رفیع اللہ پولیس، لیویز، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں سمیت میجر نعیم، انسپکٹر کبیرپرحملوں کا  بھی ماسٹر مائنڈ تھا۔

یاد رہے کہ 10 جنوری 2022ء کو پاکستان کو انتہائی مطلوب کالعدم ٹی ٹی پی  کمانڈر محمد خراسانی بھی افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں مارا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved