وزیر اعظم عمران خان جمعہ کو لاہور کاسرکاری دورہ کریں گے

19  اکتوبر‬‮  2021

وزیراعظم کا جمعہ کے روز لاہور کے سرکاری دورے کا امکان ہے، وزیراعظم عمران خان وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کریں گے۔

وزیر اعلی عثمان بزدار صوبے کے انتظامی امور پر وزیراعظم کو بریف دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ لاہور کے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور بھی ملاقات کریں گے۔ گورنر پنجاب دورہ یورپ اور جی ایس پی پلس کے معاملے پر وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔ وزیر اعظم کو بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کے بعد آئندہ اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیر اعظم لاہور کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے پارٹی رہنماوں سے مشاورت بھی کریں گے۔ وزیراعظم صحت کارڈ کے حوالے سے بھی اجلاس کریں گے اور اہم وزرا سے ملاقات بھی کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved