وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی ہے۔
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کو پٹرول کی قیمت میں 11 روپےاور ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے اضافے کی سفارش کی گئی تھی جسے وزیراعظم عمران خان نے عوامی مفاد میں مسترد کردیا کیا ہے۔ اس وقت حکومت اس بڑھتی قیمت کا بوجھ اپنے اوپر لے گی اور عوام کو اضافی بوجھ سے بچانے کی کوشش کرے گی۔
وزیراعظم نے وزارت توانائی کی طرف سے بھجوائی گئی سمری جس میں پٹرول 11 روپے، ڈیزل 14 روپے بڑھانے کی سفارش کی گئی تھی، کو عوامی مفاد میں مسترد کردیا کیا۔ pic.twitter.com/uTZhT17VQL
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) January 31, 2022
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں لیکن پاکستانی عوام کو اس مہنگائی سے بچانے کیلئے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔ اس لئے وزیراعظم نے اس سمری کو موخر کردیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے پٹرول11 اور ڈیزل 14روپے بڑھانے کی سمری منظورنہیں کی، وزیراعظم نےکہا دنیامیں بڑھتی مہنگائی سےتیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں لیکن پاکستانی عوام کو مہنگائی سےبچانےکیلئے حکومت ہرممکن کوشش کرے گی۔
وزیراعظم نے پٹرول 11 روپے ڈیزل 14 روپے بڑھانے کی سمری کو منظور نہیں کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوری دنیا میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں لیکن پاکستانی عوام کو اس مہنگائی سے بچانے کے لئے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔ اس لئے وزیراعظم نے اس سمری کو ڈیفر کردیا۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) January 31, 2022