ایران عالمی طاقتوں کیساتھ جوہری مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہے،ایرانی صدر

19  اکتوبر‬‮  2021

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ بڑی طاقتوں کے ساتھ جوہری مذاکرات نتیجہ خیز ہونا چاہئیں۔ ایران کبھی بھی مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹا۔

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے ایک انٹرویو دیتےہوئے کہناتھا کہ ایران نتیجے پر مبنی مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے، مذاکرات میں سنجیدگی دکھانے کے لیے امریکا کو بھی ظالمانہ پابندیاں ہٹانا ہوں گی۔

ایرانی صدر کا مزید کہناتھا کہ افغانستان میں ایران استحکام  چاہتا جبکہ امریکہ کا منصوبہ وہاں مزید تقسیم پیدا کرنا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور ایران کے مابین جوہری تنازع طویل عرصے سے جاری ہے، امریکہ تہران پر الزام عائد کرتا رہا ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیار کی تیاری کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ ایران کا موقف رہا ہے کہ ایٹمی ٹیکنالوجی کا حصول دیگر ممالک کی طرح اس کا بھی حق ہے، اور اس کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کیلئے ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved