یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ جلد علاقائی ممالک اسرائیل کو تسلیم کرلیں گے، اسرائیلی صدر کا دبئی ایکسپو میں خطاب

31  جنوری‬‮  2022

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے کہا ہے کہ میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہے کہ جلد خطے کے تمام ممالک اسرائیل کو تسلیم کرتے ہوئے معاہدہ ابراہیم میں شامل ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی صدر 2 روزہ سرکاری دورے پر 30 جنوری کو متحدہ عرب امارات پہنچے۔ ابوظہبی پہنچنے پر اماراتی وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے اسرائیلی صدر کا استقبال کیا۔

بعدازاں اسرائیلی صدر نے متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سربراہ اور ریاست ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک میں نئی اور اہم شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان اسرائیلی صدر سے ملاقات کر رہے ہیں

سوموار کے روز اسرائیلی صدر نے دبئی ایکسپو میں اسرائیلی پویلین کا دورہ کیا۔ اس دوران دبئی ایکسپو میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے۔

دبئی ایکسپو میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی صدر کا کہنا تھا کہ میں امید اور یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ خطے کے دیگر ممالک جلد متحدہ عرب امارات کی پیروی کرتے ہوئے اسرائیلی ریاست کو تسلیم کر لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امارات کا معاہدہ ابراہیم میں شامل ہونا یاک تاریخی فیصلہ ہے، جلد دیگر ممالک بھی اس میں شامل ہوں گے۔

اسرائیلی صدر کا دبئی ایکسپو 2020ء کے موقع پر گروپ فوٹو

یادرہے کہ متحدہ عرب امارات نے اور بحرین نے 2020ء میں امریکہ کی ثالثی میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کے معاہدوں پر دستخط کئے تھے، جسے معاہدہ ابراہیم کا نام دیا گیا تھا۔ معاہدے کے بعد ان ممالک نے اسرائیل کے ساتھ باقاعدہ  طور پر سفارتی تعلقات قائم کر لئے تھے۔ گذشتہ برس اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے متحدہ عرب امارات کا دورہ بھی کیا تھا جو کسی بھی اسرائیلی سربراہ کا امارات کا پہلا دورہ تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved