طالبان کا کل سے ملک بھر کی یونیورسٹیز کھولنے کا اعلان

31  جنوری‬‮  2022

طالبان حکومت کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ 2 فروری سےملک کی  تمام یونیورسٹیاں  کھول دی جائیں گی تاہم سرد علاقوں کی یونیورسٹیوں  میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز 26 فروری سے ہوگا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان حکومت کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم شیخ عبدالباقی حقانی نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ملک بھر کی اگست 2021ء سے بند جامعات کو فوری طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرم اور معتدل علاقوں کی یونیورسٹیاں کل یعنی 2 فروی سے کھول دی جائیں گی، جبکہ سرد علاقوں کی یونیورسٹیوں میں سخت موسم کے باعث تدریسی سرگرمیوں کا آغاز 26 فروری سے ہو گا۔

شیخ عبدالباقی حقانی کی پریس کانفرنس میں یہ واضح نہیں کیا کہ یونیورسٹیوں میں طالبات کی تعلیم کیلئے حکومت کا کیا لائحہ عمل ہو گا، تاہم گزشتہ مہینے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مارچ 2022ء میں ملک بھر میں  لڑکیوں کے تعلیمی ادارے کھول دئیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ تعلیمی اداروں اور بالخصوص خواتین کیلئے تعلیم پر پابندیوں کے باعث عالمی برادری کی جانب سے طالبان کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ طالبان کا موقف تھا کہ تعلیمی اداروں کی بندش صرف سیکیورٹی صورتحال اور سہولتوں کی عدم دستیابی کے باعث کی گئی ہے، جلد ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھول دئیے جائیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved