چیمپئن ٹیموں کیلئے ٹاس کوئی معنی نہیں رکھتا، محمد رضوان

1  فروری‬‮  2022

ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے  میچ میں  پہلے یا بعد میں بیٹنگ کرنے  سے کچھ نہیں ہوتا۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے میچ میں کامیابی کے بعد کپتان ملتان سلطانز محمد رضوان نے کہا کہ میچ میں ٹاس کوئی معنیٰ نہیں رکھتا۔محمد رضوان نے کہا کہ میچ میں پہلے بیٹنگ ہو یا بعد میں ہماری ٹیم جیت کے لئے میدان میں اترتی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر محمد رضوان کے اس بیان کے حوالے سے ایک وڈیو شئیر کی گئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ٹاس کوئی معنیٰ نہیں رکھتا۔

وڈیو میں انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز کی ٹیم عام طور پر ٹاس جیتنے کے بعد بالنگ کرتی ہے لیکن چمپئین ٹیموں کو ٹاس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹاس کے بجائے اچھی کرکٹ پر توجہ دیں کیونکہ بہتر نتائج اچھی کرکٹ سے ہی آتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے ساتویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved