ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ،بھارت کےخلاف میچ میں کن کھلاڑیوں کی شمولیت کا امکان ہے؟

19  اکتوبر‬‮  2021

قومی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ساتھ میچ کے لیےاپنی حکمت عملی طے کرلی۔

قومی ٹیم مینجمنٹ نے سینئر اور تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے،اگر فٹنس مسائل نہ ہوئے تو وارم اپ میچز والے کھلاڑی ہی بھارت کے خلاف  میچ میں کھیل سکتے ہیں ۔محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک اور  آصف علی کو ترجیح دیے جانے کا امکان ہے جب کہ عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، حارث رؤف اور شاہین آفریدی بھی اسی کمبی نیشن کا حصہ ہیں۔یاد ر ہےکہ رات کے اوقات میں کھیلے جانے والے میچ میں اوس کا فیکٹر اہم ہوگا۔

اور بھارت کی طرف سےبھی اہم میچ کیلئے سینئر اور تجربہ کار کھلاڑیوں کو میدان میں لانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہےکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا میچ 24 اکتوبر بروز اتوار کو کھیلا جائے گا اور قومی ٹیم آج ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی جوڑی کو خطرناک قرار دیاہے۔ واضح رہےکہ انفرادی طور پر محمد رضوان نے اس سال سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں، انہوں نے جولائی میں ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانےکا عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved