وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ پر طنزیہ ردعمل

1  فروری‬‮  2022

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس سامنے آنے پر نام لئے بغیر ان پر طنز کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صرف ریکارڈ کیلئے بتا رہا ہوں کہ دل کی تمام بیماریوں کا علاج صحت کارڈ کے ذریعے ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس آج لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی ہیں، جس کے مطابق انہیں دل کی انجیو گرافی کے بعد مکمل صحتیاب ہونے تک سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ میڈیکل رپورٹس کے مطابق انہیں اس صورتحال میں کورونا کا مرض لاحق ہونے کی صورت میں سانس کا مسئلہ ہو سکتا ہے، جس کے باعث ان کی موت واقع ہو سکتی ہے، انہیں ڈاکٹر فیاض شال کی میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علاج کے بغیر پاکستان جا کر قید تنہائی کاٹنااور بیوی کے انتقال کا صدمہ ان کے دل کے مرض کو بڑھا سکتی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved