ویڈیو – پکڑنے کی کوشش میں کوبرا سانپ نے سپیرے کو ڈس لیا

1  فروری‬‮  2022

بھارت میں معروف سپیرے واوا سریش کو پکڑنے کی کوشش میں کوبرا سانپ نے ڈس لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست کیرالہ کے علاقے کریچی میں پیش آیا، جہاں کوبرا سامنے نظر آنے پر بھارت کے معروف سپیرے واوا سریش کو بلایا گیا تھا، تاکہ اسے پکڑا جا سکے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سریش نے کوبرا کو محفوظ طریقے سے پکڑ لیا تھا، لیکن جونہی اسے بند کرنے کی کوشش کی گئی تو اس نے سریش کی ٹانگ پر کاٹ لیا۔ بعد ازاں سریش کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وینٹی لیٹر پر اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ سریش کو کوٹیام میڈیکل کالج کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی حالت بدستور تشویش ناک ہے، تاہم گزشتہ 18 گھنٹوں کے دوران ان کے بلڈ پریشر اور ان کی سانس بھی بحالی کی طرف آ رہی ہے۔

کانگریس کے رہنماء ششی تھرور نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری سریش کیلئے دعا ہے کہ وہ جلدی صحتیاب ہو کر عوام کی خدمت کا عمل شروع کرے۔

یاد رہے کہ واوا سریش نہ صرف ریاست کیرالہ بلکہ بھارت کے معروف سپیرے کے طور پر جانے جاتے ہیں، جنہوں نے انتہائی زہریلے اور نایاب قسموں کے سانپ پکڑ کر متعلقہ

یاد رہے کہ واوا سریش انتہائی زہریلے اور نایاب قسموں کے سانپ پکڑنے کی بدولت نہ صرف ریاست کیرالہ بلکہ پورے بھارت میں مشہور ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved