شوگر سکینڈل میں شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے کیسز کی تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے افسران کے تبادلے کر دئیے گئے

1  فروری‬‮  2022

شوگر سکینڈل اور مبینہ منی لانڈرنگ میں پی ٹی آئی  کے رہنما جہانگیر ترین  اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کے کیسز کی تحقیقات  کرنے والے ایف آئی اے کے افسران کو تبدیل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) میں 9 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے تبادلے کر کے ان  کی خدمات ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ کراچی کے سپرد کردی گئی ہیں جبکہ ایف آئی اے لاہور میں جاری اہم کیسز کی تحقیقات پر مامور تین اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی تبدیل ہونے والوں میں شامل ہیں۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید علی مردان شہباز شریف کیس کے تفتیشی افسر ہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید علی مردان سابق ڈی جی بشیر میمن کے خلاف تحقیقات کرنے والی جی آئی ٹی کا بھی حصہ ہیں ، جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمید ارشد اور رانا فیصل بھی اہم کیسز کی تحقیقات میں شامل ہیں۔

تبدیل ہونے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز میں عبدالقیوم ، زوار احمد، شیراز عمر، ندیم احمد ، صبغت اللہ خان کے نام بھی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب سے افسران کے سندھ تبادلے میں روٹیشن پالیسی کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ راجہ محمد، رانا فیصل منیر، زوار احمد، شیراز عمر، ندیم احمد، صبغت اللہ خان شوگر اسکینڈل میں جہانگیر ترین اور شہباز شریف کے کیسز کی تحقیقات کر رہے تھے، اور ان افسران کے تبادلوں سے ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کو بھی لا علم رکھا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved