کابل سے فضائی آپریشن بحال کرنے کیلئے قطر کا طالبان کے ساتھ معاہدہ

1  فروری‬‮  2022

قطر کا طالبان کے ساتھ کابل سے چارٹر پروازوں کے دوبارہ آغاز کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قطری وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے ایک انٹرویومیں اس معاہدے کی تصدیق کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاہدے کے تحت ابتدائی طور پر قطر ائیر ویز کابل کیلئے ہفتے میں 2 پروازیں چلائے گی۔

قطری حکام کا کہنا ہے کہ ان پروازوں کے ذریعے امریکہ سمیت دیگر ممالک کو افغانستان میں پھنسے اپنے شہریوں کے انخلا کیلئے مدد ملے گی جبکہ یہ پروازیں انسانی بنیادوں پر افغان عوام  کی مدد کیلئے معاون ثابت ہوں گی۔

یاد رہے کہ 29 جنوری 2022ء کو قطر اور ترکی کا طالبان کے ساتھ کابل ائیر پورٹ کی سیکیورٹی و نظم و نسق سنبھالنے کیلئے معاہدہ  طے پایا تھا، جس کے مطابق  کابل ائیر پورٹ کا انتظامی طریقہ کار سنبھالنے کیلئے ترکی اور قطر نے سیکیورٹی کےمرتب کردہ فریم ورک پرآمادگی کا اظہار کیا تھا اور ہ مالی اخراجات سے منسلک دیگر معاملات کو طے کرنے کیلئے فریقین نے  مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved