اسرائیلی صدر کے دورے کے خلاف ترکی میں شدید عوامی مظاہرے

1  فروری‬‮  2022

اسرائیلی صدر کے دورہ ترکی کے خلاف سینکڑوں افراد نے استنبول میں مظاہرہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینکڑوں افراد نے استنبول میں موجود اسرائیلی قونصل خانے کے سامنے جمع ہو کر اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ فلسطین کی نہتی عورتوں اور معصوم بچوں کے قاتل کو ترکی نہیں آنے دیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیلی صدر نے رواں مہینے ترکی کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 12 سال بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کا آغاز ہو گا۔

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے بیان کے ردعمل میں ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی صدر  کے اوّلین دورہ ترکی سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کا ایک نیا باب شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت تل ابیب کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہے۔

یاد رہے کہ  گزشتہ مہینے  دورہ البانیا سے واپسی پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر نےاسرائیلی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کا اعتراف کیا اور کہا کہ دونوں ممالک پائپ لائن کے منصوبے پر مذاکرات دوبارہ بحال کر سکتے ہیں، جس کے تحت مشرقی بحیرہ روم سے ترکی کے راستے یورپ تک گیس مہیا کی جائے گی۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی صدر سے بات چیت کر رہے ہیں، اوروزیراعظم نفتالی بینیٹ سے بھی مختلف ذرائع سے بات چیت کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہم سیاست کرنے جا رہے ہیں تو ایسا تصادم کے ذریعے نہیں کیا جا سکتا،ہمیں امن کی راہ پرسیاست کرنا ہوگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved