امریکہ کیلئے خوف کی علامت، چین نے ہائپر سونک میزائل کے تجربے کے متعلق نئے انکشافات کر دئیے

19  اکتوبر‬‮  2021

امریکی جریدے فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے جوہری مواد لے جانے کی صلاحیت کے حامل ہائپر سونک میزائل کا اگست 2021ء میں کامیاب تجربہ کیا تھا۔

امریکی جریدے کی رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ لانگ مارچ راکٹ کے ذریعے چلائے جانے والے ہائپرسونک میزائل  کا  تجربہ خفیہ رکھا گیا تھا۔  رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں بیجنگ کی ترقی نےامریکی حکام کو حیران کردیا ہے۔

امریکی جریدے کی رپورٹ کے بعد چینی حکام نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خلائی طیارے کا تجربہ تھا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان کا کہنا تھا  یہ تجریہ معمول کے خلائی طیارے کا تھا جس سے دوبارہ استعمال کے قابل خلائی طیاروں کی ٹیکنالوجی آزمائی جاتی ہے، یہ عمل انسانوں کی جانب سے خلا کو پُرامن انسانی مقاصد کیلئے استعمال کرنے میں آسانی فراہم کرے گا۔

یا درہے کہ کچھ دن پہلے امریکی میڈیا نے یہ خبریں نشر کی تھیں کہ چین کے ایٹمی وار ہیڈ کے حامل ہاِئپر سونک میزائل کے کامیاب تجربے نے امریکی حکام کو حیران کر دیا ہے۔

ہائپر سونک میزائل آواز سے 5 گنا سے تیز رفتار سے فاصلہ طے کر سکتے ہیں اور بیلسٹک میزائل کی طرح جوہری وارہیڈز لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ چین کے علاوہ امریکہ، روس اور دیگر 5 ممالک بھی اس ٹیکنالوجی کے حصول پر کام کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved