آرمی چیف سے ترکمانستان کے نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

2  فروری‬‮  2022

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکمانستان کے نائب وزیر خارجہ اور کینیڈین ہائی کمشنر نے الگ الگ ملاقات کی ہے، جس میں دو طرفہ تعلقات، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی روابط بڑھانے پر زور دیا گیا اور بالخصوص ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور بھارت گیس پائپ لائن منصوبے پر بات چیت کی گئی۔ ترکمانستان کے نائب وزیر خارجہ نے افغانستان کی صورتحال اور خطے میں ا ستحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

آرمی چیف سے کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے بھی ملاقات کی اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون اور افغانستان سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پربات چیت کی۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کینیڈا کیساتھ دوطرفہ روابط کیساتھ طویل مدتی اور کثیر الجہتی تعلقات کا خواہاں ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی علاقہ جات میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کینیڈین ہائی کمشنر کی کوششوں کو سراہا۔

کینیڈین ہائی کمشنر نے افغانستان سمیت علاقاتی امن و استحکام میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved