پی ٹی آئی رکن اسمبلی جویریہ ظفر پر پارلیمنٹ لاجز میں شوہر نے فائرنگ کردی

2  فروری‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن قومی اسمبلی جویریہ ظفر پر پارلیمنٹ لاجز میں شوہر نے فائرنگ کردی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری برائے اوورسیز پاکستانیز  جویریہ ظفر پر پارلیمنٹ لاجز میں شوہر نے فائرنگ کی جس میں وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ رکن پارلیمنٹ جویریہ ظفر کے شوہر حیدر علی بلوچ نے کی، اسلام آباد کے تھانے ویمن میں جویریہ ظفر نے شوہر حیدر علی بلوچ کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔

متن مقدمہ کے مطابق حیدر علی بلوچ سے میرا 6 ماہ پہلے نکاح ہوا، شوہر نے معمولی بات پر جھگڑا کیا جس پر میں نے عدالت جا کر خلع لینے کا کہا۔

جویریہ ظفر نے مقدمے میں کہا کہ میرے شوہر نے مجھے اور میرے گھر والوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ہیں، ملزم نے پستول میرے سر پر تان لیا اور گولی چلائی لیکن میں نے بھاگ کر جان بچائی، گولی دیوار پر لگی۔رکن قومی اسمبلی نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کے خلاف قانون کی کارروائی کی جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved