ہندی کی بجائے اردوکا استعمال کیوں کیا،بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی مشہور برانڈ کو دھمکیاں

19  اکتوبر‬‮  2021

بھارتی کمپنی نے کپڑوں کے اشتہار میں اردو  زبان کا استعمال کیا تھا جس پر بھارتی ہندو انتہا  پسند وں کی کمپنی  کو دھمکیاں اور آن لائن بائیکاٹ کی مہم شروع کردی۔

بھارتی کمپنی فیب انڈیا نے انتہاپسندوں کی ناراضی اور دھمکیوں کے بعد کپڑوں کے اشتہار میں اردو  زبان کے استعمال پر معذرت کرتے ہوئے اشتہار کو واپس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی مشہور  کمپنی فیب انڈیا نےکچھ دن قبل کپڑوں کا ایک اشتہار جاری کیا تھا، جس میں ہندو رسم و رواج کو دکھایا گیا تھا لیکن تشہیری مہم کو اردو میں نام دیا گیا، جس پر بھارتی ہندو انتہا  پسند وں نے کمپنی کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں ۔کمپنی نے نئے کپڑے  متعارف کراتے ہوئے تشہری مہم کو جشن رواج کا نام دیا مگر اشتہار میں ہندو مذہبی دن دیوالی سمیت دیگر ہندو روایتیں دکھائی گئی تھیں۔

اشتہار میں پاکستان کی قومی زبان اردو کے استعمال ہونے پر لوگوں نے  اعتراض کیا اور کمپنی کے خلاف آن لائن بائیکاٹ کی مہم شروع کردی۔  کمپنی کے بائیکاٹ کا ہیش ٹیگ چلایا اور کمپنی پر ہندو مذہب کو ختم کرنے جیسے الزامات بھی لگائے گے ۔

لوگوں کی دھمکیوں کے  بعد کمپنی نے جاری کیا گیا اشتہار واپس لیتے ہوئے لوگوں سے معذرت بھی کی اور ساتھ ہی کہا کہ دیوالی کے لیے الگ سے اشتہار جاری کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved