آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض پروگرام کی چھٹی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کے قرض پروگرام کی چھٹی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
I am pleased to announce that IMF Board has approved 6th traunche of their programme for Pakistan.
— Shaukat Tarin (@shaukat_tarin) February 2, 2022
آئی ایم ایف کے فیصلے پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اس سے معیشت کے استحکام اور اصلاحات کے عمل میں مدد ملے گی۔
الحمدللّٰہ IMF Board نے پاکستان کا چھٹا نظرثانی بورڈ مکمل کر لیا ہے اور پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے, اس فیصلے سے معیشت کے استحکام اور اصلاحات کے عمل میں مدد ملے گی ۔۔ https://t.co/OlCRJlusOm
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 2, 2022
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے اس موقع پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی میں ہم بلاول بھٹو اور شہباز شریف کی خاموش ہمائیت کے شکر گزار ہیں۔ جنہوں نے اپنے اپنے سینیٹرز کو غیر حاضر رکھا تا کہ بل پاس ہو سکیں۔ گیلانی صاحب کا بھی شکریہ۔
اللہ کا شکر ہے۔ اس سے معیشت میں بہتری آئے گی۔ اس کامیابی میں ہم بلاول بھٹو اور شہباز شریف کی خاموش ہمائیت کے شکر گزار ہیں۔ جنہوں نے اپنے اپنے سینیٹرز کو غیر حاضر رکھا تا کہ بل پاس ہو سکیں۔ گیلانی صاحب کا بھی شکریہ۔
لیکن ان کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ خان نے NRO پھر بھی نہیں دینا۔ https://t.co/ApCY5leAe0
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 2, 2022
ذرائع کے مطابق چھٹی قسط کی مد میں پاکستان کو آئی ایم ایف سے لگ بھگ ایک ارب ڈالر کی رقم ملے گی۔