واٹس ایپ کا میسج ڈیلیٹ فار ایوری ون کے فیچر میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ

2  فروری‬‮  2022

واٹس ایپ انتظامیہ نے میسج ڈیلیٹ فار ایوری ون کے فیچر میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویب بیٹا انفو کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کے فیچر میسج ڈیلیٹ فار ایوری ون  کے دورانیے کو پہلے کی نسبت  بڑھایا جارہا ہے۔ اس تبدیلی  کے بعد صارفین 2 دن اور 12 گھنٹے بعد بھی ان میسجز کو ڈیلیٹ کرسکیں گے جو انہوں نے غلطی سے کسی گروپ یا پرسنل چیٹنگ میں بھیجے ہوں گے۔

یاد رہے اس سے قبل یہ دورانیہ 8 گھنٹے 16 منٹ کا ہے، جس میں اضافے کے متعلق واٹس ایپ انتظامیہ کو صارفین کی جانب سے تجاویز موصول ہوتی رہتی تھیں۔

واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیچر جلد واٹس ایپ کے بیٹا ورژن کے صارفین کیلئے لانچ کر دیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved