لازوال پاک چین دوستی پر بھارتی ردعمل

3  فروری‬‮  2022

پاکستان اور چین کی دوستی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ آزمائش کی ہر گھڑی پر پورا اتری ہے،دونوں ممالک کی بے لوث اور مخلصانہ دوستی کو ہمالیہ سے بلند ،سمندر سے گہری اور شہد سے میٹھی قرار دیا جاتا ہے۔

بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے مرکزی رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے مودی کی پالیسیاں پاکستان اور چین کو ایک دوسرے کے قریب لے آئیں ہیں۔ بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے مرکزی رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے بھارت کی بنیادیں کمزور کر دی ہیں جس کی وجہ سے ملک اب خطرے میں ہے۔

بھارتی لوک سبھا (ایوان زیریں) میں اظہار خیال کرتے ہوئے راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ آر ایس آیس اور بی جے پی بھارت کی بنیادیں کمزور کر رہی ہیں، 10، 15 سال بعد بھارت کمزور ہو چکا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ مودی نے مقبوضہ کشمیر اور خارجہ پالیسی میں اسٹریٹجک غلطیاں کیں، مودی کی پالیسیاں پاکستان اور چین کو قریب لےآئیں۔

.دوسری جانب چینی صدر کا کہنا تھا کہ ہماری پاکستان کے ساتھ دوستی مثالی ہے‘ دونوں ممالک کے تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے‘ کرونا کے دوران دونوں ممالک کے مابین مثالی تعاون دیکھنے کو ملا

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved