مقبوضہ کشمیر میں قائد اعظم، عمران خان اور آرمی چیف کے یوم یکجہتی کشمیرکے پوسٹر آویزاں

3  فروری‬‮  2022

مقبوضہ کشمیر میں 5 فروری ’یوم یکجہتی کشمیر‘ کے پوسٹر چسپاں کردیے گئے ہیں جس پر قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر بھی واضح ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قائد اعظم محمد علی جناح، پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی تصاویر والے پوسٹرز آویزاں کئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ پوسٹر یوم یکجہتی کشمیر سے قبل مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں چسپاں کیے گئے ہیں جس میں سری نگر بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان پوسٹرز پر پاکستان کی عوام، وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا تمام بین الاقوامی فورمز پر کشمیریوں کا مقدمہ موثر انداز میں پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان پوسٹروں میں بھارتی تسلط سے مکمل آزادی تک اپنی حق پر مبنی جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیری عوام کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 5 فروری کو ہر سال کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved