وزیراعظم عمران خان اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ چار روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

3  فروری‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان چینی قیادت کی خصوصی دعوت پر اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ 4 روزہ سرکاری دورے پر آج چین کے دارالحکومت  بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔

بیجنگ – (اے پی پی): وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چین کے سفیر وو جائی اور چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے وزیر اعظم کا ہوائی اڈے پراستقبال کیا۔ بیجنگ ہوائی اڈے پر وزیراعظم کے استقبال کیلئے ریڈ کارپٹ بھی بچھایا گیا، اور چین کے معاون وزیر خارجہ سمیت دیگر حکام بھی وہاں پر موجود تھے۔

وزیر اعظم بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022ء کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے علاوہ صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ کے ساتھ دو طرفہ امور پر ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دونوں برادر ممالک کے مابین خصوصاً سی پیک فریم ورک کے تحت تجارتی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور زیر بحث آئیں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم چین کے ممتاز کاروباری رہنماؤں، سرکردہ تھنک ٹینکس، دانشوروں اور میڈیا کے نمائندوں سے آن لائن ملاقاتوں کے علاوہ دیگر اہم دو طرفہ ملاقاتوں میں بھی شریک ہوں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved