جسٹس گلزار احمد نے ریٹائرمنٹ کے بعد حکومت سےچیف جسٹس کے مساوی فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
جسٹس گلزار احمد نے سیکیورٹی فراہمی کیلئے وزارت داخلہ کو مراسلہ ریٹائرمنٹ سے قبل لکھا تھا جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ دہشتگردی، ماورائے عدالت قتل سمیت کئی ہائی پروفائل مقدمات کے فیصلے کئےہیں۔ علاوہ ازیں اقلیتوں کے حقوق، ناجائز تجاوزات کے خاتمے سمیت کئی حساس مقدمات کے فیصلے بھی کئے ہیں۔
جسٹس گلزار احمد نے وزارت داخلہ کو لکھے مراسلے میں کہا مجھے اور میرے اہل خانہ کو چیف جسٹس کے مساوی سیکیورٹی فراہم کی جائے، اور اس ضمن میں گھر اور سفر کیلئے رینجرز فراہم کی جائے۔
یاد رہے کہ جسٹس گلزاراحمد یک فروری کو ریٹائرمنٹ کے بعدچیف جسٹس ہاؤس سے ریٹائرڈ ججز کیلئے مختص گھرمیں منتقل ہوگئے ہیں، اور ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے 27 جنوری کو لکھے گئے خط میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ ان کی چیف جسٹس والی سیکیورٹی برقرار رکھی جائے۔