بلدیاتی الیکشن کی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر، مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو نوٹس جاری

4  فروری‬‮  2022

مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو  بلدیاتی الیکشن کی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس جار ی کر دیا۔

الیکشن کمیشن  نے ڈیرہ اسماعیل خان  میں ہونے والے انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاالرحمان کو نوٹس جاری کردیا جب کہ انہیں ڈی آئی خان کے ضلعی دفتر میں 5 فروری کو طلب بھی کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی  جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ  انتخابی مواد پر آپ کی تصاویر چھپی ہوئی ہیں، جب کہ آپ بطور سرکاری افسر کسی بھی طرح الیکشن مہم میں حصہ نہیں لے سکتے، آپ نے 3 فروری کو ایک امیدوار کے سیاسی اجتماع سے بھی خطاب کیا، انتخابی ضابطہ اخلاق ورزی پر جواب دینے کے لئے 5 فروری کو الیکشن کمیشن کے دفتر میں پیش ہوں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ضیاء الرحمان کو دعوت دینے والے جے یو آئی امیدوار کفیل نظامی کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے، اور انہیں نوٹس میں کہا گیا ہے کہ  ڈی آئی خان میں جے یو آئی کے امیدوار کفیل نظامی 5 فروری کو ڈی ایم او کے دفتر پیش ہوں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved