ملک کا سب سے بڑا مسئلہ،مہنگائی یا بے روزگاری، عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے

4  فروری‬‮  2022

 پلس کنسلٹنٹ کا عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے سامنے آیا ہے، ملکی مسائل پر سوالات کیے گئے ۔

 پلس کنسلٹنٹ کا عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے میں ملکی مسائل پر کیے گئے سوالات کے جوابات میں  84فیصد پاکستانیوں نے مہنگائی کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا جبکہ  80فیصد کے نزدیک بے روزگاری  اور  37فیصد افراد کرپشن کو ملک کا اہم مسئلہ قرار دیتے نظر آئے۔

 گزشتہ 3ماہ میں مہنگائی میں اضافے کے سوال پر 99 فیصد نے شدید پریشانی کا اظہار بھی کیا، ملک کے خراب معاشی حالات کا ذمہ دار 65 فیصد پاکستانی موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو ٹھہراتے ہیں جبکہ 29 فیصد سابقہ حکومتوں کے قرضوں کو اس کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔سروےے میں  لوٹی گئی ملکی دولت واپس لانے میں 63فیصد پاکستانیوں  نے حکومت کو ناکام قرار دیا۔

جس میں 46فیصد پاکستانیوں نے  وزیراعظم عمران خان کے خود کو برانڈ کہنے اور کرپٹ نہ ہونے کے بیان سے متفق نہ ہونے کا اظہار کیا ہے تاہم  سروے میں  19فیصد  پاکستانیوں نے اس بیان سے مکمل اتفاق کیا ہے۔سروے نتائج کے مطابق  62 فیصد  عوام ٹکٹوں کی غلط تقسیم کو خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست کی بڑی وجہ سمجھتے ہیں  جبکہ 30فیصد کرپشن اور بُری کارکردگی کو تحریک انصاف کے ہارنے کی وجہ بتاتے ہیں۔  البتہ خیبرپختونخوا کے شہریوں کی رائے قومی سطح سے مختلف نظر آئی  اور 65 فیصد نے پی ٹی آئی کی شکست کی وجہ صوبے میں کرپشن اور بُری کارکردگی کو کہا۔

اس کے علاوہ 61فیصد پاکستانی فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کی جانب سے کلیئر قرار دینے کے حکومتی وزراکے بیان کو بھی حقائق کے منافی سمجھتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved