مقبوضہ کشمیر، 10 حریت پسند قابض بھارتی فوجیوں پر غالب

19  اکتوبر‬‮  2021

مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں نے قابض بھارتی فوجیوں کو ناکوں چنے چبوا دیے۔

چندروز سےبھارتی فوج اور 5 سے 10 حریت پسندوں کے درمیان آنکھ مچولی کا کھیل جاری ہے۔

 کشمیر میں دو قابض بھارتی فوجی لاپتہ ہو گئے ہیں، قابض سکیورٹی فورسز کی طرف سے 16 اکتوبر ہفتے کی صبح نام نہاد سرچ آپریشن کا آغاز کیا۔ قابض بھارتی فوج نے آپریشن میں اب تک اپنے دو سینئر اہلکاروں سمیت 9 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم ابھی تک کسی بھی حریت پسند کے شہید ہونے کی کوئی اطلاع نہیں اور نہ ہی کسی کو گرفتار کیا جا سکا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ اور راجوڑی میں قابض بھارتی فورسز کا آپریشن مسلسل 9 ویں روز سے جاری ہے۔ بھارتی وزارت داخلہ نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں کی مدد کیلئے سینٹرل ریزرو پولیس فورس، این آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو سمیت دیگرپیراملٹری فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کے ماہرین کو تعینات کیا ہے۔

یاد رہے کہ حریت پسندوں کے ساتھ قابض بھارتی فوج کی جھڑپ 11 اکتوبر کو شروع ہوئی اور پہلے ہی بار حریت پسندوں نے ایک افسر پانچ قابض بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کر دیا تھا پھر 14 اکتوبر کو بمبر گلی کے مقام پر حریت پسندوں نے ایک جے سی او سمیت مزید 4 فوجی ہلاک کو مار ڈالا تھا۔جموں میں تعینات قابض بھارتی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ جہاں آپریشن چل رہا ہے وہ ایک گھنا جنگل ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved