وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ قرض اتارو ملک سنوارو کا نعرہ لگانے والوں نے مزید قرض لیئے، نااہلوں نے بار بار قرض لیا مگر معیشت کو پاؤں پر کھڑا نہیں کیا۔
ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں قرض لے کر ملک چلانے کی ماہرین نے معیشت کا نہیں سوچا۔
ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ قرض اتارو ملک سنوارو کا نعرہ لگانے والوں نے مزید قرض لیئے، نااہلوں نے بار بار قرض لیا مگر معیشت کو پاؤں پر کھڑا نہیں کیا۔
ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ ملک کو قرض کی دلدل میں دھکیلنے والے آج قرض کے مضمرات بتا رہے ہیں، ماضی میں قرض لیتے وقت اسکی منفیت کی طرف توجہ کیوں نہیں دی گئی؟
ترجمان وزیراعظم نے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے معیشت کو سبوتاثر کیا، ماضی کی حکومتوں کے گڑھے بھرنے کیلئے آئی ایم ایف کے پاس گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔
واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ عمران صاحب نے ہر پاکستانی بچے، بوڑھے، نوجوان، خواتین کو مقروض بنا دیا ہے، عمران صاحب کی وجہ سے 58 ہزار سے بڑھ کر آج ہر پاکستانی ایک لاکھ 79 ہزار روپے سے زیادہ کا مقروض ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ عمران صاحب کے مسلط ہونے کے تین سال کے عرصے میں ہر پاکستانی پر واجب الادا قرض میں 50 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔