دل کی سرجری سنیل گروور اور کپل شرما کو پھر سے قریب لے آئی

4  فروری‬‮  2022

دل کی سرجری کی اطلاع ملنے پر کپل شرما بھی تشویش کا شکار ہو گئے، انہوں نے تمام اختلافات بھلا کر سنیل گروور سے رابطہ کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما نے دوبارہ سنیل گروور کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا ہے، انہوں نے پرانی تلخیاں بھول کر سنیل گروور کو میسج بھیج کر ان سے خیریت دریافت کی ہے۔

کپل شرما کا کہنا ہے کہ میں نے سرجری کی اطلاع ملتے ہی سنیل گروور کو میسج کیا، لیکن اس کا  ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ سنیل مجھے جواب ضرور دے گا۔کپل شرما کا کہنا تھا کہ میں سنیل کی فیملی سے رابطے میں ہوں، اور ان کی طبیعت کے متعلق بھی گاہے بگاہے دریافت کر رہا ہوں۔

دوسری جانب  سنیل گروور کو کامیاب آپریشن کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا ہے۔ ان کے معالج کا کہنا ہے کہ سنیل کی صحت اب ٹھیک ہے، لیکن انہیں معمول کے مطابق زندگی گزارنے کیلئے کچھ احتیاط برتنی ہو گی۔

یاد رہے کہ کپل شرما اور سنیل گروور بھارتی کامیڈی کے دو بڑے نام ہیں جو کامیڈی نائٹ ود کپل اور کپل شرما شو  میں اکٹھے کام کیا کرتے تھے، اور ان کی جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا تھا، لیکن 2017ء میں دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے تھے، اور سنیل گروور کپل شرما  کے شو سے الگ ہو گئے، بعد ازاں دونوں میں تلخ جملوں کے تبادلہ بھی ہوا، سوشل میڈیا پر بیان بازیاں بھی کی گئیں۔

اس کے بعد سنیل گروور نے اپنا الگ شو شروع کرنے کا اعلان کیا، اور دونوں اداکار پھر کبھی ایک ساتھ نظر نہیں آئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved