بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کیچ میں کلیئرنس آپریشن دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے 3 دہشت گردوں میں 2 ہائی ویلیو ٹارگٹ بھی شامل ہیں۔ یہ ہلاک دہشت گرد پنجگور میں حالیہ دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں دہشت گرد کمانڈر الطاف عرف لالک شامل ہے جبکہ دہشت گرد کمانڈر پھیلان بلوچ بھی فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گیا ہے۔دہشت گرد کمانڈرپھیلان ہوشاب، پنجگور اور دیگر علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردکارروائیوں میں ملوث تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں مارے گئے دہشت گرد بلوچستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔