پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے منظور کی جانے والی ایک ارب ڈالرز قرض کی قسط موصول ہوگئی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے 2 فروری کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں نوید سنائی تھی کہ آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کے قرض پروگرام کی چھٹی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈز کی جانب سے منظور کی گئی قسط کی رقم آج اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو موصول ہو گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف سے ایک ارب 5 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی قسط موصول ہوگئی ہے، جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائربڑھ کر 16.72 ارب ڈالرز ہوگئے ہیں۔
Following the successful completion of the 6th review of the IMF program, #SBP has received the next tranche of $1.053 billion.
— SBP (@StateBank_Pak) February 4, 2022