سعودی عرب میں ماسک نہ پہننے پر اب ایک لاکھ ریال جرمانہ ہو گا

4  فروری‬‮  2022

سعودی حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد میں مزید سختی کر دی ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کا ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میڈیکل یا کپڑے کے ماسک کا استعمال نہ کرنا یا ناک اور منہ کو نہ ڈھانپنا کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ہے۔ اس کی پہلی خلاف ورزی پر ایک ہزار ریال کا جرمانہ ہو گا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ماسک نہ پہننے کی مسلسل خلاف وزری پر دگنا جرمانہ ہو سکتا ہے، جبکہ ماسک نہ پہننے کی متواتر خلاف ورزی پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہو گا۔

وزارت داخلہ کا بیان میں کہنا تھا کہ یہ اقدامات شہریوں کی صحت اور انہیں کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے اٹھایا گئے ہیں۔

یاد رہے کہ  کہ 30 دسمبر 2021ء سے سعودی عرب میں ماسک سمیت دیگر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد دوبارہ سے لازمی قرار دیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved