اسلام آباد، پنجاب ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

5  فروری‬‮  2022

ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
اسلام آباد،راولپنڈی،میانوالی،ٹیکسلا ،پشاور ،،مانسہرہ ،سوات،دیر ،بونیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکوں سے زمین لرز اٹھی۔ایبٹ آباد ،شانگلہ ،لنڈی کوتل ، گلگت اور آزادکشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکوں سے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹرسکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی۔ زیرزمین زلزلے کی گہرائی 210 کلومیٹر اور مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی، ریاست اتر پردیش کے شہر نوائیڈا سمیت مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی ہے جس کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کاعلاقہ ہے، جبکہ یہ زلزلہ 210 کلو میٹر گہرائی میں آیا ہے۔جن علاقوں میں زلزلہ آیا ہے وہاں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع فوری طور پر نہیں ملی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved