ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر نے آج پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے کشمیری عوام کو خراج تحسین کیا۔
پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی آیس پی آر کی طرف سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کشمیری عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سخت لاک ڈاؤن میں بھارتی فوج کے سامنے بہادرانہ جدوجہد پر کشمیریوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا ہے کہ کشمیر یوں نے قابض بھارتی فوج کے ظلم و ستم کا دلیری سے مقابلہ کیا ہے۔ کشمیر میں انسانی المیہ کو ختم کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔