شہباز نے آصف علی زرداری کی پسندیدہ ڈش بنوالی، مریم نواز بھی ظہرانے میں شریک ہوں گی

5  فروری‬‮  2022

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو ظہرانے پر مدعو کر لیا۔

شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کو ظہرانے پر مدعو کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز اور مریم نواز بھی ظہرانے میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے انضمام، ان ہاؤس تبدیلی اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نواز شریف کی ہدایات کے پیش نظر شہباز شریف نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو طہرانے پر مدعو کیا ہے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے آصف علی زرداری کی پسندیدہ ڈِش بھنڈی پکوائی ہے، اس کے علاوہ کھانے میں مٹن پلاؤ، دال اور قورمہ بھی تیار کرایا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved