مودی کا سیاہ چہرہ دنیا کے سامنےعیاں ہوچکا ہے، فرخ حبیب

5  فروری‬‮  2022

وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مودی کا سیاہ چہرہ دنیا کے سامنےعیاں ہوچکا ہے ، کشمیریوں کی تکالیف کو پورا پاکستان محسوس کرتا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مقبوضہ کشمیریوں کے حق خود اردیت کی حمایت میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔ اس موقعے پروزیرمملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مودی کا سیاہ چہرہ دنیا کے سامنےعیاں ہوچکا ہے ، کشمیریوں کی تکالیف کو پورا پاکستان محسوس کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اجتماعی قبروں کا انکشاف ہورہا ہے ، اوور سیزپاکستانی مسئلہ کشمیرکو ہمیشہ اجاگرکرتے ہیں ، کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے گئے۔

فرخ حبیب نے کہا ہے کہ برہان وانی جیسے تحریک آزادی کے کارکنوں کو شہید کیاگیا ، کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے ، مسئلہ کشمیر دوبارہ ابھر کردنیا کے سامنے آیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved