جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنماء مولانا عبدالغفور حیدری کو تشویش ناک حالت میں آئی سی یو منتقل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رہنماء جے یو آئی مولانا عبدالغفور حیدری کو عارضہ قلب کے باعث رات کو اسلام آباد کے پمز ہسپتال داخل کیا گیا تھا، جہاں طبیعت کی ناسازگی کے باعث انہیں آئی سی یو منتقل کر دیا گیا ہے۔
عبدالغفور حیدری کے اہل خانہ نے ان کی خرابی صحت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پمز کے ڈاکٹروں نے ابتدائی چیک اپ کے بعد انہیں داخل کر لیا تھا۔